جہلماہم خبریں

جہلم میں 12 سالہ معصوم بچے سے بدفعلی کرنے والے 2 درندہ صفت ملزمان گرفتار

جہلم: تھانہ صدرپولیس نے کمسن بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلا ت کے مطابق علاقہ تھانہ صدر میں 12 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدربدر منیر کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت ولی اور سیف کے نام سے ہوئی۔

بچے کے والد نے بتلایا کہ میرا بیٹا کریانہ سٹور پر چیز لینے گیا ملزمان میرے بیٹے کو ویران جگہ پر لے گئے اور اس کے ساتھ بدفعلی کی، تھانہ صدر پولیس نے بچے کا میڈیکل کروا کر والد کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کیا اور درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ صدر بد منیر اس سے قبل تھانہ چوٹالہ سمیت متعدد تھانوں میں بطور ایس ایچ او خدمات چکے ہیں اور ملزمان کے لیے ان کا نام ایک خوف کی علامت سمجھا جاتا ہے ،جرائم کے خاتمے کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button