اہم خبریںجہلم

جہلم کے حلقہ این اے 67 میں ضمنی الیکشن کے التواء کا خدشہ

جہلم کے حلقہ این اے 67 میں ضمنی الیکشن کے التواء کا خدشہ، پاکستان تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے استعفے منظور کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں جن میں چوہدری فواد حسین، شاہ محمود قریشی پرویز خٹک ،اسد عمر سمیت 70 ارکان نے درخواست دائر کی ہے، دائر درخواست میں سپیکر قومی اسمبلی ،الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر درخواست میں پی ٹی آئی ارکان نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپیکر نے استعفے منظور کرنے سے پہلے ارکان کا بالمشافہ موقف نہیں سنا، الیکشن کمیشن نے استعفے منظور ہونے کے بعد ممبران کو ڈی نوٹیفائی کر دیا، لہٰذا عدالت پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو متعلقہ حلقوں میں ضمنی انتخابات کے انعقاد سے روکنے کا حکم جاری کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button