جہلم

جہلم چیمبر آف کامرس نے سال 2021-22 کے لئے سٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینز کا اعلان کر دیا

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سال 2021-22 کے لئے سٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینز کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹینڈنگ کمیٹی برائے فارن افیئرز کے چیئرمین محمد اسحاق ڈار، سٹینڈنک کمیٹی برائے انکم ٹیکس و سیلز ٹیکس راجہ عمران مجید جنجوعہ اور سٹینڈنگ کمیٹی برائے الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا امتیاز بیگ کو نامزد کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کی تقریب چیمبر آفس میں منعقد کی گئی، جہلم چیمبر آف کامرس کے صدر عمر مشتاق برگٹ یونائیٹڈ گروپ کے پیٹرن ان چیف راجہ محمد انور جہلم چیمبر کے ایگزیکٹو ممبرز ڈاکٹر کوثر ناہید اور راجہ سجاد اختر نے تینوں نومنتخب چیئرمینز کو نوٹیفکیشن دیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button