سوہاوہ

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر محمد اختر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ کا دورہ، سہولیات کے فقدان پر سخت برہمی کا اظہار

سوہاوہ: صوبائی وزیر صحت پنجاب پرائمری اینڈ سکینڈری ڈاکٹر محمد اختر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ، سہولیات کے فقدان پر سخت برہمی کا اظہار، میڈیا کی نشاندہی پر فوری سرجن ڈاکٹر تعینات کرنے کا حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت پنجاب پرائمری سکینڈری ڈاکٹر محمد اختر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا، ہسپتال کے تمام شعبوں کا جائزہ لیا اور ہسپتال میں موجود مریضوں سے سہولیات کے متعلق دریافت کیا۔

لاکھوں کی آبادی کے لیے واحد ٹی ایچ کیو میں تین سالوں سے سرجن کی تعیناتی نہ ہونے کی نشاندہی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر ہسپتال میں سرجن تعینات کرنے کا حکم جبکہ دیگر شعبوں میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی کمی کو فوری پورا کیا جا رہا ہے، جنرل ڈیوٹیز پر گئے ڈاکٹرز اور سٹاف کو فوری واپس بلانے کی ہدایت کی۔

صوبائی وزیر نے صحت انصاف کارڈ پر شہریوں کا علاج معالجہ یقینی بنانے کی بھی ہدایات میں میڈیا کی طرف سے ہسپتال میں جدید مشینری کی کمی کی نشاندہی پر صوبائی وزیر نے فوری طور پر جدید مشینری اور ڈاکٹرز کالونی کی تعمیر کی یقین دہانی کروائی۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر محمد اختر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال سوہاوہ کا دورہ، سہولیات کے فقدان پر سخت برہمی کا اظہار

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button