پنڈدادنخاناہم خبریں

محکمہ ہیلتھ جہلم کی غفلت یا ملی بھگت، ملازمین کا گھر بیٹھے تنخواہیں لینے کا انکشاف

پنڈدادنخان: محکمہ ہیلتھ جہلم کی غفلت یا ملی بھگت، ملازمین کا گھر بیٹھے تنخواہیں لینے کا انکشاف، ملازمین کی غیر حاضری، محکمہ ہیلتھ کے بائیومیٹرک سسٹم پر سوالیہ نشان، تحصیل بھر کے سرکاری ہسپتالوں کے بااثر افراد بغیر ڈیوٹی کے گھربیٹھ کر تنخواہ لینے لگے۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کے سرکاری ہسپتالوں میں ملازمین بنا ڈیوٹی پر آئے تنخواہ لینے لگے۔ باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کی بااثر لیڈی ڈاکٹر اور ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں تعینات سرجن ڈاکٹر کی صاحبزادی بطور ڈینٹل سرجن آر ایچ سی جلالپور شریف تعینات ہیں لیکن محترمہ ڈیوٹی انجام دیئے بغیر تنخواہ وصول کرتی ہیں۔

دوسری جانب پننوال سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کی صاحبزادی بطور وومن میڈیکل آفیسر آر ایچ سی جلالپورشریف تعینات ہیں لیکن ان محترمہ کو بھی گھر بیٹھ کرہی تنخواہ سے نوازا جاتا ہے جوکہ محکمہ ہیلتھ جہلم کے بائیو میٹرک سسٹم پر سوالیہ نشان ہے۔ تحصیل بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ملازمین کی غیر حاضری اور تنخواہیں باقاعدگی سے وصول کرنا معمول بن چکا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر جلالپورشریف میں تعینات ڈینٹل سرجن نے کافی عرصہ سے کسی ایک بھی مریض کا ٹریٹمنٹ نہیں کیا۔

عوامی سماجی حلقوں نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور محکمہ ہیلتھ جہلم کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button