جہلم

ٹرانسپورٹ برادری نے منی بجٹ، پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا

جہلم: منی بجٹ ، پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کو ٹرانسپورٹ برادری نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تو مشکلات میں اتنا اضافہ ہو گیا ہے کہ کسی کو کچھ بتا نہیں سکتے، مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہو گیا ہے، ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد فاقہ کشی کی طرف جا رہے ہیں، خرچے ہی پورے نہیں ہو رہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی ٹرانسپورٹرزنے کہا کہ حکومت نے منی بجٹ ایسے وقت میں پیش کیا جب عوام مہنگائی کی چاروں طرف سے لپیٹ میں آ چکے ہیں، پٹرول ڈیزل اور گیس بھی مہنگی کر دی گئی، حالیہ منی بجٹ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا، حکومت کو چاہئے وہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرے تاکہ عوامی مشکلات کم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس اضافے کا براہ راست اثر غریب عوام پر پڑے گا، حالیہ اضافہ مسترد کرتے ہیں، ٹرانسپورٹ برادری گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہوچکی ہے، اضافے کو واپس لیا جائے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرنے کیلئے ٹھو س اقدمات کئے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اضافہ کیاجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button