پنڈدادنخان

پنڈدادنخان میں 35 سالہ دشمنی کا خاتمہ، چوہدری بشیر للِہ خان اور نوشران خان مسوال گروپ میں صلح

پنڈدادنخان: سابق ایم پی اے چوہدری حاجی ناصر محمود للِہ کی محنت رنگ لے آئی، للِہ کی تاریخ کا سب سے بڑا بریک تھرو، 35 سالہ دشمنی کا خاتمہ، چوہدری بشیر للِہ خان گروپ اور نوشران خان مسوال گروپ میں صلح ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے تاریخی قصبہ للِہ ٹاؤن میں تاریخی صلح، چوہدری بشیر اللہ خان گروپ اور نوشران مسوال گروپ میں 35 سالہ دشمنی کا خاتمہ ہو گیا، اہلیان علاقہ کا اظہار تشکر کیا۔

معروف سماجی سیاسی رہنما سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود للِہ کی کوششوں اور محنت سے چوہدری اسد بشیر اللہ خان للِہ اور چوہدری نوشیروان مسوال للِہ کی موجودگی میں صاحبزادہ پیر نعیم الرسول آستانہ عالیہ للِہ شریف نے صلح کی دعا کرائی۔

چوہدری بشیر للِہ خان گروپ اور مسوال گروپ میں 35 سالہ دشمنی کے خاتمے پر سماجی حلقوں کی طرف سے خوشی اور امید کا اظہار کیا کہ دونوں گروپوں میں صلح کے باعث للِہ ٹاؤن سمیت تحصیل بھر میں مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button