سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ میں ٹرک ڈرائیور جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ میں جی ٹی روڈ پر تیز رفتار منی ٹرک بے قابو ہو کر ٹرالر سے جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میں ٹرک ڈرائیور سہیل سکنہ ضلع وہاڑی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
حادثہ میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو 1122 نے ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔