جہلم چیمبر آف کامرس میں امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کے حوالے سے سمیڈا کے سیمینار کا انعقاد

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کے حوالے سے جہلم کے کاروباری طبقے کے لیے سمیڈا کے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سمیڈا کی جانب سے ریجنل ہیڈ سمیڈا رخسار احمد اور اُن کے ہمراہ محمد ندیم نے شرکت کی اور امپورٹ ایکسپورٹ ڈاکومنٹیشن اینڈ پروسیجر اور PSW پر تفصیلی و آگاہی پریزنٹیشن پیش کی۔

سیمینار میں صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد، نائب صدر حافظ غلام مصطفیٰ، چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایکسپورٹ راجہ عمران، چیئرمین میڈیا سٹینڈنگ کمیٹی چوہدری سہیل عزیز، زاہد عمران چوہان، اسحاق ڈار، ڈاکٹر ظہیر احمد،ڈاکٹر مسعود بٹ، میاں ادریس کیانی، شیخ اسلام الدین، شمشاد ڈار، راجہ قدیر، نعیم سائمن و دیگر ممبران نے شرکت کی۔

قبل ازیں لاہور میں لیبر اینڈ ہومین ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے لیبر مینیمم ویجز کے حوالے سے خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد کی خصوصی ہدایت پر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے شرکت کی۔

وفد کی قیادت سابق صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عمر مشتاق برگٹ نے کی اور اُن کے ہمراہ ایگزیکٹو ممبر اینڈ چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری زاہد عمران چوہان اور ایگزیکٹو ممبر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ خبیب نوید شامل تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button