دینہ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم صغیر شاہ کو گرفتار کر لیا۔ مجرم اشتہاری گزشتہ ساڑھے تین سال سے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب تھا، مجرم اشتہاری گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں جن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔