چوہدری عابد اشرف جوتانہ کی وفد کے ہمراہ شہباز شریف سے ملاقات

پنڈدادنخان: حلقہ این اے 61 میں سیاسی درجہ حرارت گرم، امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری عابد اشرف جوتانہ نے وفد کے ہمراہ سابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں انتخابات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 61 سے امیدوار قومی اسمبلی چوہدری عابد اشرف جوتانہ، سابق ضلعی چیئرمین راجہ قاسم علی، امیدواران برائے صوبائی اسمبلی راجہ افتخار احمد شہزاد، کرنل (ر) زاہد حسین شیرازی اور راجہ جواد جالپ نے سابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں ضلع جہلم کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں سینئر رہنما مسلم لیگ ن پرویز رشید، رانا تنویر، نذیر ساہی اور چوہدری اسماعیل جوتانہ سمیت اہم لیگی رہنما موجود تھے۔

یاد رہے کہ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ 20 دسمبر سے شروع ہو رہا ہے،آنے والے چند دن حلقہ این اے 61 کی سیاسی صورتحال واضح ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button