سوہاوہ

ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ احسان شاہ کی معززین علاقہ سے تھانہ سوہاوہ میں ملاقات

سوہاوہ: ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ احسان شاہ کی معززین علاقہ سے ملاقات، امن و امان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیوں کے لیے تبادلہ خیال۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ احسان شاہ سے سوہاوہ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر راجہ ہمایوں وحید، سیاسی و سماجی شخصیت چاچو سعید سمیت متحرک نوجوانوں کے وفد نے ملاقات کی اور شہر میں ہونے والی وارداتوں کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ نے ملاقات کرنے والے وفد کو یقین دلایا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ان کا اولین فرض ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیوں کے لیے شہریوں اور بالخصوص نوجوانوں کا تعاون ناگزیر ہے۔

ملاقات کرنے والے وفد نے ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ پولیس تھانہ سوہاوہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنائے گے اور اپنی مدد آپ کے تحت محلوں میں پہرے داری کا نظام فعال کریں گے۔

وفد نے اس امر کی یقین دہانی کروائی کہ وہ اپنے ارد گرد گلی محلوں میں مشکوک افراد کے حوالے سے نوجوانوں کے گروپ تشکیل دیں گے اور ایسے افراد جو کسی گھر میں کرایہ دار ہیں یا مشکوک ہیں ان کے حوالے سے فوری پولیس تھانہ سوہاوہ کو آگاہ کریں گے۔

ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ سید احسان شاہ نے ملاقات کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور اس امر کی یقین دہانی کروائی کہ انشاء اللہ جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button