جہلم

پی ٹی آئی قیادت نے ضلع جہلم میں جتنے ترقیاتی کام کروائے ہیں اسکی مثال نہیں ملتی۔ چوہدری غلام احمد زمرد

جہلم: پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری غلام احمد زمرد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے ضلع بھر میں بلا تفریق ترقیاتی کام کروائے اور درجنوں منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے جس کا سہرہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فواد حسین چوہدری کے سر ہے۔

انہوں نے کہا کہ لِلہ جہلم 2 رویہ سڑک، ٹوبہ ٹراما سینٹر، جہلم سول ہسپتال میں زیر تعمیر ٹراما سینٹر، جلالپور شریف کندوال نہر کھائی کوٹلی گریڈ اسٹیشن جیسے اہم منصوبے شامل ہیں۔ 2 رویہ سڑک کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد تحصیل جہلم ، تحصیل پنڈدادنخان کے عوام معاشی بہتری کی جانب گامزن ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جلالپور شریف کندوال نہرجو کہ جلالپور شریف تک مکمل ہو چکی ہے کے مکمل ہونے کے بعد ضلع جہلم کی تحصیل جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان، ضلع خوشاب کی ہزاروں ایکڑ اراضی میٹھے پانی سے سیراب ہونے کی وجہ سے کسان خوشحال ہوگااور معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا۔

چوہدری غلام احمد زمرد نے کہا کہ ضلع جہلم میں سابق وفاقی وزیر نے اربوں روپے کے منصوبے شروع کروائے جس سے سینکڑوں دیہات کی سڑکیں مکمل ہو چکی ہیں اور بعض سڑکوں پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے۔ ضلع جہلم میں جتنے ترقیاتی کام پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کروائے ہیں اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔

انہوںنے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ضلع جہلم کے غیور، دلیر، نڈر، باغیرت عوام پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلیاں انشاء اللہ اسی ماہ تحلیل ہو جائیں گی اور آمدہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور پاکستان کے چاروں صوبوں اور وفاق میں اپنی حکومتیں قائم کرے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button