جہلماہم خبریں

بلاول بھٹو زرداری نے جرات مندانہ انداز میں بھارت کو جواب دیا۔ چوہدری تسنیم ناصر اقبال

جہلم: بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے، یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ اس نے پاکستان کو آج تک دل سے قبول نہیں کیا۔ پاکستان بننے سے اب تک بھارت ہمارے خلاف جارحیت کر رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری تسنیم ناصر اقبال گجرنے بھارتی جارحیت کے خلاف اور بلاول بھٹو زرداری کے حق میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں میں وہ جرات بہادری نہیں کہ بھارت کو اس کی کھلم کھلا جارحیت کا منہ توڑ جواب دے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا یہ خاصہ رہا ہے۔ ستمبر 1965 میں اس وقت کے وزیر خارجہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے اقوام عالم کے سامنے سلامتی کونسل میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر اقوام عالم کو حیران کر دیا۔ کھلے عام بھارت کو للکارا کہ ہم ہزار سال تک جنگ لڑسکتے ہیں اور خون کے آخری قطرے تک ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

چوہدری تسنیم ناصر اقبال نے کہا کہ سلامتی کونسل میں بھٹو شہید نے بر ملاکہا "Indian dogs get out” آج 57 برس بعد اْسی ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے اْسی مقام پر عالمی طاقتوں کے سامنے بھارت کو نہ صرف اْس کی اوقات یاد کرائی بلکہ اْس کی جار حیتی سوچ اور ذہنیت کو بے نقاب کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے الفاظ کسی جرات مند لیڈر کے منہ سے ہی ادا ہو سکتے ہیں کہ اسامہ بن لادن تو مر گیا گجرات کا قصائی مودی ابھی زندہ ہے ہم نوجوان وزیر خارجہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کو اسکی جرات و بہادری پر سلام پیش کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اگر اس قسم کے لیڈر پاکستان کے ہوں گے تو کسی کو ہمارے وطن کے خلاف جارحیت کی جرات نہیں ہوگی۔

اس موقع پر نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا گیا اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button