جہلم

عبدالغفور چوہان کی اسسٹنٹ کمشنر جہلم محمد عامر بٹ سے ملاقات، جہلم تعیناتی پر خوش آمدید کہا

جہلم: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یوتھ اسمبلی فارہیومین رائٹس ضلع جہلم کے چیئرمین عبدالغفور چوہان نے نئے اسسٹنٹ کمشنر محمد عامر بٹ کو جہلم آنے پر خوش آمدید کہا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

پانچ نئے ممبران کو مرکزی صدر بابر حسین سلہری کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن اسسٹنٹ کمشنر جہلم محمد عامر بٹ نے اپنے دست مبارک سے دیئے۔ اس موقع پر ضلعی چیئرمین عبدالغفور چوہان اور ضلعی صدر سعید احمد بھی موجود تھے۔

نئے ممبران جن کو نوٹیفکیشن دیے گئے ان میں محمد سلطان رضوی، سینئر نائب صدر جہلم، نثار احمد مغل سیکرٹری جنرل، رمشا جنجوعہ ایگزیکٹو ممبر، یاسر بلال ایگزیکٹو ممبر، شیخ باسط ایگزیکٹو ممبر تھے، اس کے علاوہ وائس چیئرمین چوہدری فیصل امین، میڈیا کوآرڈنیٹر بلال رضا بھی موجود تھے جبکہ نئے ممبران کو اسسٹنٹ کمشنر جہلم محمد عامر بٹ نے مبارکباد دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button