جہلم
چیئرمین جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز خان کا نجی ہسپتال میں آنکھ کا کامیاب آپریشن

جہلم: چیئرمین جہلم پریس کلب ڈاکٹر سہیل امتیاز خان کا نجی ہسپتال میں آنکھ کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔
فیملی ذرائع کے مطابق جہلم پریس کلب کے چیئرمین ڈاکٹر سہیل امتیاز خان کو مقامی نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، جہاں ان کی دوسری آنکھ کا بھی آپریشن کیا گیا ہے۔
فیملی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سہیل امتیاز خان کو ڈاکٹروں نے گھر میں مکمل آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔