دینہ

پٹرولنگ پولیس چک مہیوں دینہ کی کارروائیاں، لاپرواہ ڈرائیور اور منشیات فروش گرفتار

دینہ: پٹرولنگ پولیس چک مہیوں نے ایس پی پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن گلفام ناصر وڑائچ اور ڈی ایس پی جہلم آصف محمود کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہے۔

گزشتہ روز ڈومیلی موڑ کے قریب تیز رفتاری اور اوورلوڈنگ پر ایک ٹرک ڈرائیورکوگرفتار کیاگیا اس ڈرائیور نے ٹرک کی باڈی سے اوپر تک سامان لوڈ کیا ہوا تھا اور تیز رفتاری میں آ رہا تھا، غفلت اور لاپروائی پر ڈرائیورکیخلاف تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کرادیاگیا۔

ڈرائیور کی شناخت مقصود احمد ولد جلال دین ساکن ڈاکخانہ خاص شمشیر گڑھ تحصیل پیرمحل ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ہوئی۔

دوسری کارروائی میں امرال کی طرف سے ایک شخص پیدل آیا جو پولیس کو دیکھتے بھاگنے کی کوشش کی جو کہ چندقدم پر پولیس نے گرفتار کرلیا جس کی تلاشی لینے پر ان کی جیب سے 140گرام چرس برآمد ہوئی اور اسکی شناخت عقیل صابرولد صابرحسین ساکن جہلم سے ہوئی،اسکے خلاف بھی تھانہ دینہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی۔

رضوان شوکت اے ایس آئی پٹرولنگ پولیس چک مہیوں نے کہا کہ جرائم کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، پٹرولنگ پولیس عوام کی خدمت کیلئے 24 گھنٹے حاضر ہے، امداد کیلئے ہماری ہیلپ لائن پر فوری رابطہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button