سوہاوہ

سوہاوہ ٹی ٹوینٹی چیمپئنز لیگ کا فائنل سادات کلب سوہاوہ نے جیت لیا

سوہاوہ ٹی ٹوینٹی چیمپئنز لیگ کا فائنل سادات کلب سوہاوہ نے جیت لیا، فائنل میں دہمیال تھنڈر کلب راولپنڈی کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 15 رنز سے شکست دی، مہمانان خصوصی راجہ سفیر اکبر ودیگر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوہاوہ میں جاری سوہاوہ ٹی ٹوینٹی چیمپئنز لیگ کا فائنل سادات کرکٹ کلب سوہاوہ نے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ میں مختلف شہروں کی بائیس ٹیموں حصہ لیا جس کا فائنل سادات کرکٹ کلب سوہاوہ اور دہمیال تھنڈر کلب راولپنڈی کے مابین کھیلا گیا۔

سادات کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں نوجوان کھلاڑی محمد اسیرکی دہواں دار اننگز کی بدولت 170رنز بنائے جس میں محمد اسیر کے 74رنز شامل تھے۔ دہمیال تھنڈر کے بالر گوگا نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں دہمیال تھنڈر کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف کو آسان بنا دیا تھا کہ اچانک محمد اسیر نے اپنی بالنگ کا جادوجگاتے ہوئے یکے بعد دیگرے تین اہم کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا دی جس کی بدولت سادات کلب کی ٹیم پندرہ رنز سے فائنل جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔

مہمان خصوصی راجہ سفیر اکبر، چوہدری راشد علی، ڈاکٹر فہد جاوید مرزا، ذین جاوید مرزا ایڈووکیٹ، چوہدری محمد ابرار، ملک محمد عمران، چوہدری عبدالرحمن و دیگر نے دونوں ٹیموں اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

سیاسی وسماجی شخصیت این اے 66 راجہ سفیر اکبر کی جانب سے دونوں ٹیموں کو مبلغ ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔ دیگر مہمانان خصوصی ومعاونین کی جانب سے نقد انعامات اور ٹرافیاں بطور انعام پیش کی گئیں۔محمد اسیرکوفائنل میچ سمیت ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سادات کلب کے علی پیارا کو بہترین فیلڈر اور دہمیال تھنڈر کے گوگا کو بہترین بالر کا انعام دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button