دینہ

دینہ میں نامعلوم چور گھر کی دیوار توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی بھینس لے اڑے

دینہ کے نواحی علاقہ میں نامعلوم چور گھر کی دیوار توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی بھینس لے اڑے ، پولیس نے رپو رٹ درج کر لی۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کے نواحی علاقہ طمہ عجائب کے رہائشی حامد علی ولد فضل کریم کے گھر کی نامعلوم چور دیوار توڑ کر اندر داخل ہو گیا اور حویلی میں باندھی ہوئی بھینس جس کی مالیت 2 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے چوری کر کے لے گئے، گھر کے اہل خانہ نے جب دیکھا تو دیوار ٹوٹی ہوئی تھی اور بھینس غائب تھی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسی گاؤں سے ایک اور بھینس چوری ہو چکی ہے جس کا ابھی تک کچھ پتہ نہ چل سکا۔ پولیس تھانہ دینہ نے رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button