کھیوڑہپنڈدادنخاناہم خبریں

ایف جی کالج منگلا کی کوسٹر کھیوڑہ میں حادثے کا شکار، ٹیچر، ڈرائیوراور 18 طالبات سمیت 21 زخمی

کھیوڑہ چوآسیدن شاہ روڈخطرناک پہاڑی ایریا میں ایف جی کالج منگلا کی کوسٹر بریک فیل ہونے کے باعث پہاڑی سے جا ٹکرائی، حادثے میں سٹاف کے 2 افراد، 18 طالبات سمیت 21 افراد زخمی ہو گئے، زخمی طالبات و سٹاف کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کیا گیا۔

خطرناک پہاڑی ایریا میں حادثات معمول بن گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122، تاج ایمبولینس، قطب الدین ایمبولینس، پی ایم ڈی سی ایمبولینس، آئی سی آئی سوڈا ایش کی ایمبولینس اور مقامی شہریوں نے اپنی ذاتی گاڑیوں میں جائے وقوع سے زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال اور سول ہسپتال زخمیوں کو منتقل کیا۔

کھیوڑہ کے شہریوں نے بھی موقع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو جوس اور پینے کے لیے پانی فراہم کیا، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان ڈی ایس پی پنڈدادنخان بھی موقع پر پہنچے۔

ایف جی کالج (گرلز) منگلا کا ٹرپ سالٹ مائن کھیوڑہ کا وزٹ کر کے کٹاس جارہے تھے کہ کھیوڑہ سے چوآسیدن شاہ خطرناک پہاڑی ایریا میں سوہال کے قریب کوسٹر کی بریک فیل ہو گئی اورکوسٹر پہاڑی کے ساتھ ٹکرانے سے روڈ کے ساتھ ہی الٹ گئی، کوسٹر کا ڈرائیور کنڈیکٹر اور سٹاف کے دو ممبر، 8طالبات شدید اور 10 طالبات کو معمولی چوٹیں آئی۔

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں زیر علاج ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد کر کے کالج انتظامیہ کے ساتھ رخصت کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button