دینہ

محکمہ زراعت کے زیر اہتمام دینہ میں اسپیشل فارمرز ٹریننگ پروگرام کا اہتمام

دینہ: ضلع جہلم میں گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے اسپیشل فارمرز ٹریننگ پروگرام کی کمپین عروج پر ہے۔

اس سلسلہ میں محکمہ زراعت (توسیع) جہلم نے دینہ میں ترقی پسند کاشتکار شوکت محمود کے ڈیرہ پر اسپیشل فارمرز ٹریننگ پروگرام منعقد کیا جس میں چوہدری مقصود احمد ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) جہلم، چوہدی عابد جاوید اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) جہلم نے گندم، دالوں، اور تیلدار اجناس کی پیداواری ٹیکنالوجی کسانوں تک پہنچائی۔

اس اسپیشل فارمرز ٹریننگ پروگرام میں گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے کسانوں کو جدید محکمانہ سفارشات پر عمل کرنے پر آمادہ کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی۔ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) راولپنڈی نے دفتر زراعت آفیسر (توسیع) دینہ میں شجر کاری کی۔

بعد ازاں کھادوں کے حصول میں زمینداران کو درپیش مسائل کے پیش نظر کھاد ڈیلرز کو بھی چیک کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button