جہلماہم خبریں

دریائے جہلم سے بڑے پیمانے پر ریت کی چوری، محکمہ معدنیات بھی خاموش

جہلم: محکمہ معدنیات کی ملی بھگت یا بات کچھ اور، دریائے جہلم سے ریت کی چوری مسلسل جاری، محکمہ معدنیات بھی خاموش، محکمہ کو کئی بار بتانے کے باوجود بھی ابھی تک ریت کی چوری کرنے والوں کو نہیں پکڑا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم سے پرانے پل کے قریب سے ریت کی چوری کا سلسلہ جاری ہے اور یہ چوری صبح فجر کے وقت کی جاتی ہے، روزانہ صبح فجر کے وقت ریت کی ٹرالیاں دریائے جہلم سے ریت کی چوری کرتی ہیں۔

محکمہ معدنیات کو بتانے کے باوجود ان کی طرف سے تاحال تین ماہ گزرنے کے بعد بھی ان چوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ محکمہ معدنیات کے افسران صرف دفاتر تک ہی محدود کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ریت کی چوری کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ اور محکمہ معدنیات کے افسران سے مطالبہ ہے کہ دریائے جہلم سے پرانے پل کے مقام سے ریت کی چوری کو روکا جائے اور جو لوگ ریت کی چوری میں ملوث ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button