
دینہ: چوہدری محمد ثقلین نے کہا کہ میری پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبریں من گھڑت ہیں، آج بھی مسلم لیگی ہوں، میری جماعت مسلم لیگ (ن) ہے، عوام کی خدمت میری اولین ترجیح ہے۔
سابق ایم پی اے چوہدری محمد ثقلین نے سینئر صحافی رضوان سیٹھی سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بعض عناصر پرست لوگوں نے سستی شہرت کی خاطر میری خبریں پیپلز پارٹی میں شمولیت کی سوشل میڈیا پر وائرل کر کے مجھے نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے لیکن میں اب بھی مسلم لیگی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری جماعت مسلم لیگ (ن) ہے، میں اپنے قائد میاں محمد نواز شریف اور وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے ساتھ ہوں، میں الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہوں اگر پارٹی نے مجھے الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ دیا تو ضرور الیکشن لڑوں گا۔
چوہدری محمد ثقلین نے کہا کہ ایک دوسرے سے ملاقات کا مقصد یہ نہیں کہ میں پیپلز پارٹی میں شامل ہو گیا۔