جہلماہم خبریں

ضمنی انتخابات میں عمران خان کی کامیابی نے امپورٹڈ حکمرانوں کے غبارے سے ہوا نکال دی۔ فراز چوہدری

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے حقیقی آزادی مارچ کیلئے چیئرمین عمران خان کی لانگ مارچ کی کال کے حوالے سے مرکزی سیکرٹیریٹ ضلع کچہری میں مختلف تنظیموں کے عمائدین سے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے ملاقاتیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ کہا کہ ہم لانگ مارچ کے لئے مکمل تیار ہیں جیسے ہی امت مسلمہ کے لیڈر عمران خان حقیقی آزادی کیلئے لانگ مارچ کی کال دیں گے تو ہم لبیک کہتے ہوئے آگے بڑھیں گے۔ اس امپورٹڈ حکومت نے ملک کو بربادی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

چوہدری فراز حسین نے کہا کہ تاجر برادری اور غریب سفید پوش طبقہ پر ظالم ٹیکس، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، بجلی کے نرخوں میں اضافے کی وجہ سے چھوٹی انڈسٹریاں بند ہو گئیں ہیں جس کی وجہ سے چھوٹی انڈسٹریوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں عمران خان کی کامیابی نے امپورٹڈ حکمرانوں کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے، انشاء اللہ جنرل الیکشن میں دوتہائی اکثریت لیکر وزیر اعظم عمران خان منتخب ہوں گے اور یہ ملک ایک نیا پاکستان روشن پاکستان ہوگا۔

فراز چوہدری نے بعد ازاں جہلم مین بازار کا دورہ کیا اور مختلف ٹریڈرز یونینز کے عہدیداروں اور تاجر برادری سے ملاقات کی اور کہا کہ تاجر برادری کسی بھی ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور اس امپورٹڈ حکومت نے تجارت کے شعبے کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں اور گیس کی بڑھتی قیمتوں نے تاجر برادری کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ انشاء اللہ تاجر برادری عمران خان کی حقیقی آزادی کیلئے لانگ مارچ کی کال پر لبیک کہتے ہوئے شامل ہوگی جبکہ تحصیل پنڈدادنخان، تحصیل جہلم تحصیل دینہ، تحصیل سوہاوہ کے درجنوں کارکنوں نے بھی پی ٹی آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سے ملاقاتیں کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button