جہلم

جہلم اور گردونواح میں تمباکو، نسوار،گٹکا، پان اور نشہ آور سپاریوں کی کھلے عام فروخت

جہلم: شہر اورگردونواح میں تمباکو، نسوار، گٹکا، پان اور نشہ آور سپاریوں کی کھلے عام فروخت جاری، طلبہ وطالبات جیب خرچ گٹکوں اور سپاریوں میں لْٹانے لگے، والدین شدید پریشان، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران دفتروں تک محدود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں سگریٹ، پان،گٹکے، نسوار اور نشہ آور سپاریوں کی خریدو فروخت کھلے عام جاری ہے، نو عمر بچے سکولوں کے طلباء و طالبات بھی شوقیہ اس لت میں مبتلا ہو کر جیب خرچ ان نشہ آور اشیاء پر لٹا رہے ہیں جبکہ متعدد بچے ایسے بھی ہیں جن کی عمر یں ابھی کھیلنے کودنے کی ہیں مگر بڑوں اور ٹی وی ڈراموں کو دیکھ کر ننھے معصوم بچے بھی پان اور سگریٹ استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

یہاں پر یہ بات قابل غور ہے کہ گٹکا اور سپاریاں غیرقانونی طریقے سے درآمد کر کے سرعام فروخت کیا جا رہا ہے، جن کے بے جا استعمال سے بچے موذی امراض کا شکار ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ کھلے سگریٹ، سپاریاں اور گٹکا فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروائے جائیں تا کہ آنے والے کل کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button