پنڈدادنخاناہم خبریں
تحصیل پنڈدادنخان کیلئے میگا پراجیکٹس چوہدری فواد حسین کی مرہون منت ہیں۔ راجہ مہدی خان

تحصیل پنڈدادنخان کیلئے میگا پراجیکٹس چوہدری فواد حسین کی مرہون منت ہیں، جلالپورشریف کندوال نہر للِہ تا جہلم ڈیلول کیرج وے تحصیل پنڈدادنخان کی ترقی کے ضامن پراجیکٹس ہیں جن کے لیے وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کے ممنوں رہیں گے۔
ان خیالات کا اظہار ہرن پور کے معروف سماجی سیاسی رہنما راجہ مہدی حسن خان نے وفد کے ہمراہ سپیشل پراسیکیوٹر نیب چوہدری فیصل فرید سے اسلام آباد میں ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان ہمیشہ چوہدری برادران کی ممنون اور شکر گزار رھے گی، ترقی کا جو سفر وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے شروع کیا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔
راجہ مہدی حسن خان نے کہا کہ چوہدری فواد حسین تحصیل پنڈدادنخان کے محسن ہیں ان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔