سوہاوہ

سوہاوہ میں موٹرسائیکلیں چوری کرنے والا ملزم گرفتار، موٹرسائیکلیں اور اسلحہ برآمد

سوہاوہ: ایس ایچ او سوہاوہ ظہیر الدین بابر اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت امجد کے نام سے ہوئی، ملزم سے 6 مسروقہ موٹر سائیکلز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر لیاگیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button