دینہ

پٹرولنگ پولیس چک اکا کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، ایک شخص اسلحہ سمیت گرفتار

دینہ: پٹرولنگ پولیس چک اکا کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، ایک شخص اسلحہ سمیت گرفتار، پولیس نے تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن ایس پی زونیرہ اضفر کی خصوصی ہدایت پر اور ضلعی انچارج ڈی ایس پی رضا اللہ خان کی زیر نگرانی پٹرولنگ پوسٹ چک اکا ضلع جہلم کے ڈیوٹی آفیسر غلام علی اے ایس آئی اور سلطان عارف رضا ایس آئی ہمراہ ٹیم نے دوران پٹرولنگ ڈیوٹی ایک مشکوک شخص کو روک کر 1 عدد کلاشنکوف معہ 45 روند برآمد کر لئے۔

ملزم دانش محمود ولدمحمود احمد سکنہ ریحانہ گجراں تحصیل دینہ ضلع جہلم کا رہائشی ہے جس کے خلاف تھانہ دینہ میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ریجنل آفیسر نے بہترین کارکردگی دکھانے پر پوری ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹس کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button