جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، اشتہاری مجرمان سمیت 5 ملزمان گرفتار

سوہاوہ: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، اشتہاری مجرمان سمیت 5 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم عدیل احمد ولد شبیر احمد ساکن اقبال ٹاؤن دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 1 عدد کلاشنکوف معہ 10 راؤنڈز اور تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد ندیم ولد محمد نذیر ساکن محلہ مخدوم آباد جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
پولیس چوکی سٹی دینہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو اشتہاری مجرم ساغر شاہ ولد شادے شاہ اور فرخ شاہ ولد ذوالفقار شاہ سکنائے دینہ جن پر مقدمہ نمبر 76/16 ت پ بجرم 341/354/337A(I)/337L(2)/148/149 ت پ تھانہ دینہ درج ہے کو گرفتار کر لیا۔
تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی نمبری ALC/593 کے فرنٹ پر لگی محکمہ پولیس جیسی (بلیو اینڈ ریڈ لائٹس) جو کہ پولیس ایمرجنسی میں استعمال کرتی ہے کو بدوں کسی مجاز اتھارٹی کے اجازت نامہ کے استعمال کرنے پر ملزم محمد شاہد ولد محمد زراعت ساکن ڈھوک بجاڑ جہلم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔