ضلع جہلم کے ہیئر ڈریسرز بلیڈ کاٹنے والے اوزار کو یقینی بنائیں۔ ضلعی انتظامیہ

جہلم: ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر کے تمام زلف تراش/ ہیئر ڈریسرز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنی دکانوں / کام کی جگہوں پر بلیڈ کاٹنے والے اوزار کو یقینی بنائیں، ہیر ڈریسر ہر استعمال شدہ بلیڈ کو کاٹ کر باقاعدہ تلف کرنے کے پابند ہوں گے، کل سے بلیڈ کٹر کے بغیر کام کرنیوالوں کے خلاف دفعہ 188 ت، پ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے زیر دفعہ15 سول ایڈمنسٹریشن ایکٹ2017 کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات مشاہدہ میں آئی ہے کہ زلف تراش و ہیئرڈریسرز استعمال شدہ بلیڈ کو توڑ کر تلف نہیں کر تے بلکہ بغیرتوڑے کوڑے کرکٹ میں پھینکنے کے بعد انہیں بلیڈز کو دوبارہ استعمال میں لاتے ہیں جو کہ ہیپاٹائٹس سمیت دیگر مہلک بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے سخت حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے کہ استعمال شدہ بلیڈ کوبغیر توڑے کوڑادان میں پھینکنے پر پابندی ہوگی یہ فیصلہ مفاد عامہ کے لئے حکم نامہ جاری کیا گیاہے، عملدرآمد نہ کرنے والے ہیئر ڈریسرز و ذلف تراش کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔