پنڈدادنخاناہم خبریں

پنڈدادنخان میں ڈاکوؤں اور نوسربازوں کا راج، نوسرباز شہری سے ہزاروں روپے لے کر فرار

تحصیل پنڈدادنخان میں ڈاکوؤں اور نوسربازوں کا راج، نوسرباز شہری سے 25 ہزار روپے لے کر رفوچکر ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق چند دن پہلے مین بازار پنڈدادنخان میں ہونے والی دلیرانہ ڈکیتی نے ڈکیتوں کے حوصلے بڑھا دیئے، آئے روز چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

تین دن پہلے کسلیاں پھاٹک پر مسلح افراد نے نوجوان نوید سے 60 ہزار روپے اور موٹر سائیکل چھین لیا اور مزاحمت پر نوید کو گولی کا نشانہ بھی بنایا گیا اور آج پنڈدادنخان شہر کے مرکز پرانے نیشنل بینک کے قریب پٹوار خانہ کی سیڑھیوں سے دو نامعلوم افراد نے شبیر سکنہ غریب وال سے 25 ہزار روپے نوسربازی سے ہتھیا لئے اور باآسانی فرار ہو گئے۔

عوامی وسماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل پنڈدادنخان میں پولیس کے گشت کو بڑھایا جائے اور ان بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کے فوری اقدامات کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button