دینہ
منگلا پولیس کی اہم کارروائی، منشیات فروش ایک کلو چرس سمیت گرفتار

دینہ: ایس ایچ او منگلا احسن شہزاد بٹ اور ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت ہارون کے نام سے ہوئی، ملزم سے 1 کلو 180 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ منگلا میں درج کیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ضلع جہلم کو منشیات فروشی سے پاک کرنا میرا مشن ہے جو جاری رہے گا۔