دینہاہم خبریں

دینہ شہر ہمارے حلقے کا دل ہے، عوام کے مسائل صرف تحریک انصاف ہی حل کر سکتی ہے۔ راجہ یاور کمال

دینہ شہر ہمارے حلقے کا دل ہے مگر سابقہ حکومت نے اپنے دس سالہ دور میں اس شہر کے لیے کچھ نہیں کیا ، صرف دینہ شہر کو تحصیل کا درجہ دے دیا گیا اور عوام در بدر کی ٹھوکریں کھاتی رہی ، عوام کے مسائل صرف تحریک انصاف ہی حل کر سکتی ہے اپنے دور میں تحصیل دینہ سمیت بے شمار ترقیاتی کام کروائے۔

ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ یاور کمال نے اقبال ٹاؤن میں سیوریج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج عوام کا دیرینہ مطالبہ اہلیان علاقہ سبز منڈی روڈ دینہ کی سیوریج کے لیے 5 کروڑ کی خطیر رقم کا افتتاح کیا جا رہا ہے جو عوام کے لیے بہت ضروری تھا، انشاء اللہ عوامی خدمت کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھیں گے۔

اقبال ٹاؤن والوں نے دل کھول کر میٹنگ کی عمران خان کے ہر پروگرام میں شریک ہوئے، 2018 سے دینہ اور اقبال ٹاؤن کی کیا حالت تھی مگر بد قسمتی سے سابقہ حکمرانوں نے اس پر کو ئی دھیان نہیں دیا اور نہ ہی کو ئی تحصیل ہیڈ کواٹر بنوایا اگر آج کو ئی بڑا حادثہ ہو جائے تو جہلم اور راولپنڈی ریفر کرنا پڑتا ہے اور نہ ہی بچوں اور بڑوں کے لیے کو ئی تفریح پارک بنا یا گیا ہے۔

تقریب سے تحریک انصاف تحصیل دینہ کے صدر میاں ہارون نے کہا کہ ایم پی اے راجہ یاور کمال نے تحصیل دینہ کے لیے بہت سی خدمات سر انجام دی ہیں، دینہ شہر کے لیے کروڑوں روپے کے فنڈ ریلیز کروا کر ترقیاتی کام کروائے ہیں ، انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں راجہ یاور کمال کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔

تقریب سے امن پختون کمیٹی کے صدر امان اللہ خان نے کہا کہ راجہ یاور کمال عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں جب بھی کو ئی انہیں یاد کرتا ہے یہ عوام میں ہوتے ہیں، دینہ شہر کے لیے بے شمار کام کروا کر لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔

تقریب سے نائب صدر رحمت شاہ نے کہا کہ ایم پی اے راجہ یاور کمال نے اقبال ٹاؤن کا مین مسلہ سیوریج کا تھا جو انہوں نے 5کروڑ کی خطیر رقم سے اس کو پورا کر دیا۔ تقریب سے راجہ سعود الطاف، میاں ندیم ، راجہ اظہر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button