جہلم

چوہدری فرخ الطاف کی جہلم چیمبر آف کامرس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے نومنتخب چیئرمین امتیاز بیگ کو مبارکباد

جہلم: پی ٹی آئی کے ایم این اے اور سابق ناظم ضلع جہلم چوہدری فرخ الطاف نے جہلم چیمبر آف کامرس کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیاکے نومنتخب چیئرمین امتیاز بیگ کو مبارکباد دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امتیاز بیگ نے ہمیشہ مثبت رپورٹنگ کی ہے جس کی وجہ سے آپ ضلع بھر میں اچھے اور قابل قدر صحافی جانے جاتے ہیں۔

جہلم چیمبر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ جہلم کی تاجر برادری کو درپیش مسائل کو اچھے طریقے سے ہائی لائٹ کریں گے اور ہم سب مل کر جہلم چیمبر کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button