جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، متعدد شہری زیورات اور نقدی سے محروم

جہلم: ضلع جہلم میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، متعدد شہری زیورات، نقدی، موٹرسائیکل اور دیگر اشیاء سے محروم، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق امیر حمزہ مجاہد سکنہ چک دولت کالج کالونی تحصیل وضلع جہلم نے پولیس کو بتایا کہ میں چک دولت سے موٹرسائیکل پر جہلم آ رہا تھا جب بالمقابل DCO پہنچا تو پیچھے سے 2 نامعلوم اشخاص مسلح پسٹل بسواری موٹرسائیکل آگئے اور آتے ہی اسلحہ کے زور پر مجھ سے میرا موٹرسائیکل، نقد رقم مبلغ 2000 روپے، موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

چوری کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے محمد انعام حیدر سکنہ ڈھوک غلام علی داخلی سگیال تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم نے پولیس کو بتایا کہ کوئی نامعلوم چور میرے گھر سے طلائی زیورات 4 چوڑیاں چوری کر کے لے گیا ہے، تھا نہ سوہاوہ پو لیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

صباء اقبال سکنہ ڈومیلی محلہ دینہ ضلع جہلم نے پولیس کو بتایا کہ میں 4 سالہ بچی کے ہمراہ اپنے گھر جا رہی تھی جب الکوثر ہوٹل کے عقب گلی میں پہنچی تو ایک نامعلوم لڑکا موٹرسائیکل آیا اور مجھ سے میرا بیگ چھین لیا اور میرے بیگ میں موجود موبائل فون، سٹیل کی پانی والی بوتل، بچی کے کپڑے، ضروری کاغذات، کھانے پینے کی اشیاء، نقد رقم 10700 روپے کل مالیت 22 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گیا ہے۔ تھانہ دینہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button