جہلماہم خبریں

جہلم میں ڈکیتی کے دوران شہری کو قتل کرنے والے ڈکیت گینگ کے 3 ملزمان گرفتار

جہلم کی پولیس کی بڑی کارروائی، جہلم میں ڈکیتی کے دوران شہری کو قتل کرنے والے ڈکیت گینگ کے 3 ملزمان گرفتار، موٹرسائیکل، موبائل فون اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 22 نومبر 2022ء کو بوقت قریب 1 بجے رات حق نواز ولد رب نواز ہمراہ محمد عثمان ولدمحمد ایوب جہلم کے گاؤں نوگراں پراٹھوں کے آرڈر کی ڈیلیوری دینے کے لیے اپنے موٹرسائیکل پر جارہا تھا، راستہ ویران ہونے کی وجہ سے اس کا بھائی مقصود احمد، محمد جمیل ساکن ارسل ٹاؤن کے ہمراہ اپنے الگ موٹرسائیکل پران کے پیچھے جارہے تھے کہ جب کوڑا والی فیکٹری کے نزدیک واقع پلی پر پہنچے تو اچانک دو مسلح اشخاص نے حق نواز کو رکنے کا اشارہ کیا۔

حق نواز کے موٹرسائیکل نہ روکنے پر نامعلوم ملزمان نے فائر کھول دیا جس سے حق نواز اور ساتھ بیٹھا ہوا شخص محمد عثمان زخمی ہوکر موٹرسائیکل سے گر گئے۔ ملزمان نے حق نواز کی جیب سے موبائل فون اور بٹوا جس میں رقم 4/5 ہزار روپے اور شناختی کارڈ تھا لے کر بھا گ گئے۔ حق نواز موقع پر ہی جان بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شخص محمد عثمان شدید زخمی ہو گیا۔

اس واردات کا مقدمہ تھانہ صدر جہلم میں درج کیا گیا، سنگین واردات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ڈاکٹر فہد احمد نے SPانویسٹی گیشن جہلم کی سربراہی میں محمد سلیم خٹک DSP/SDPO صدر، عصمت محمودانسپکٹرSHO تھانہ صدر اور دیگر افسران پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی۔

سپیشل ٹیم نے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے 27 نومبر 2022ء کو ایک ملزم شکیل علی ولد محمد اسلم سکنہ بیلا نوگراں جہلم (بعمر 23/22سال)، محمد اقبال عرف مٹھوولد سستا خان ساکن بیلا نوگراں تحصیل وضلع جہلم (بعمر 30سال) اور محمد شبیر عرف ببو ولد محمد ریاض ساکن بیلا نوگراں تحصیل وضلع جہلم (بعمر 20/19سال) کو 6 دسمبر 2022ء کو گرفتار کرکے برائے شناخت پریڈ جوڈیشل بھجوایا۔

ملزمان کو شناخت پریڈ کی کارروائی کے دوران مدعی مقدمہ اور گواہان نے درست شناخت کرلیا، گرفتار ملزمان کا عدالت سے ریمانڈ جسمانی حاصل کیا گیا جنہوں نے دوران تفتیش مقدمہ کی واردات میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔ ملزم شکیل علی سے اس کے انکشاف پر وقوعہ میں استعمال ہونے والا پسٹل 9MM مقتول حق نواز کا موبائل فون اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا ہے اور پسٹل کا الگ مقدمہ ملزم شکیل علی کے خلاف درج کیا گیا ہے، ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہو ئے ٹیم ممبران کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button