جہلم

ضلع جہلم میں مہنگائی کنٹرول سے باہر، عوام الناس کو اشیا خوردونوش ملنا خواب بن کر رہ گیا

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں مہنگائی کنٹرول سے باہر ہو گئی، اندرون شہر مارکیٹ کمیٹی کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق عوام الناس کو اشیا خوردونوش ملنا خواب بن کر رہ گیا۔

دکانداروں نے سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق مقررہ نرخوں پر سبزیوں و پھلوں کو فروخت کرنے کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کے باعث پہلے ہی سفید پوش طبقہ معاشی مسائل کا شکار ہے اور اوپر سے ناجائز منافع خوروں نے خود ساختہ مہنگائی کر کے غریب عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔

بازاروں میں حکومت پنجاب اور مارکیٹ کمیٹی کے مقررہ کردہ نرخوں سے زائد نرخوں پر سبزیاں اور پھل فروخت کئے جارہے ہیں، جس کے باعث ناجائز منافع خوروں کی چاندی ہوگئی ہے شہر میں آلو ٹماٹر کریلا، سبز مرچ بھنڈی مٹر و دیگر سبزیوں اور پھلوں سیب کیلا، انار انگور، امرود و دیگر مختلف پھلوں کے نرخ دکاندار اپنی من مرضی کے وصول کر رہے ہیں۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button