پنڈدادنخاناہم خبریں
موٹروے پر للِہ انٹرچینج کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی، ایک خاتون جاں بحق، 11 مسافر زخمی

پنڈدادنخان: موٹروے پر للِہ انٹرچینج کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی، ایک خاتون جاں بحق، 11 مسافر زخمی، زخمیوں کواور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو پر للِہ انٹرچینج کے قریب بھلوال سے للِہ شریف آنے والی کوچ ٹائر پھٹنے کی وجہ سے الٹ گئی جس سے بھلوال کی رہائشی ایک خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ گیارہ سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
دو خواتین سمیت چار شدید زخمیوں کو ٹرامہ سنٹر کلرکہار منتقل کر دیا گیا۔