دینہ

پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے باعث گاڑیوں اور رکشوں کے مالکان نے کرائے بڑھا دیے

دینہ میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے باعث گاڑیوں اور چنگ چی رکشوں کے مالکان نے کرائے بڑھا دیے، عوام اور گاڑیوں کے مالکان سے لڑائی جھگڑے اور بحث و تکرار جاری، شہری در بدر کی ٹھوکریں کھانے لگے، غریب کئی میلوں تک گاڑیوں کی بجائے پیدل سفر کرنے پر مجبور ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد غریب کا جینا محال ہو گیا، غریب مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ بری طرح پس کر رہ گیا، ٹرانسپورٹ کے کرائیوں کے ساتھ ساتھ دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں۔

پٹرولیم مصنوعات کے اضافے کے باعث گاڑیوں اور چنگ چی رکشوں کے مالکان نے کرائیوں میں اضافہ کر دیا جس سے عوام اور گاڑیوں کے مالکان کے درمیان لڑائی جھگڑے اور بحث و تکرار دیکھنے میں آئی، غریب مزدور اپنے کام پر جانے کے لیے گاڑیوں کی بجائے کئی کئی میل پیدل سفر کرنے پر مجبور ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی روٹی پوری کریں یا گاڑیوں کے کرائے ادا کریں ہماری مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے، وزیر اعظم پاکستان غریبوں پر رحم کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کریں تا کہ اس سے دیگر اشیاء بھی غریب عوام آرام سے خرید سکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button