جہلم

منشیات کے کیس میں جرم ثابت نہ ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج جہلم نے ملزمان کو بری کر دیا

جہلم: جرم ثابت نہ ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج نے ملزمان کو بری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، ملزم احمد رضا، ملزمہ گلزار بیگم کو ایڈیشنل سیشن جج محمد قذافی بن زائر نے مقدمات سے بری کر دیا۔

ملزمان پر الزام تھا کہ ان کے قبضہ سے 1330 گرام افیون برآمد ہوئی جبکہ ملزمہ گلزار بیگم سے 2180گرام چرس برآمد ہوئی تھی، ملزمان کی وکالت ماہر قانون دان ناصر زمان راجہ ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کی۔

ایڈیشنل سیشن جج جہلم نے ملزمان کے وکیل ناصر زمان راجہ ایڈووکیٹ کے دلائل سے اکتفا کرتے ہوئے اور جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم احمد رضا اور ملزمہ گلزار بیگم کو باعزت بری کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button