
دینہ/ سوہاوہ: تحریک انصاف نے یونین کونسل کوہالی کے گاؤں فتح پور تحصیل سوہاوہ میں بڑی وکٹ گرا دی، راجہ منور نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی، لدھڑ ہاؤس میں چوہدری فوق شیر باز سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کی یونین کونسل کو ہالی کے گاؤں فتح پور کی بڑی قد آور شخصیت راجہ منور کی لدھڑ ہاؤس میں چوہدری فوق شیر باز سے ملاقات کی اور اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
چوہدری فوق شیر باز نے راجہ منور کو ویلکم کیا اور کہا کہ راجہ منور کی شمولیت سے تحریک انصاف مزید مضبوط ہو گی۔
اس موقع پر راجہ منور نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے فواد چوہدری گروپ جو عمران خان کے شانہ بشانہ ڈٹ کر کھڑے ہیں ان کی وجہ سے تحریک انصاف کو جوائن کیا ہے، ضلع جہلم میں اصل تحریک انصاف کا گروپ فواد چوہدری گروپ ہے، انشاء اللہ ان کی قیادت میں تحریک انصاف بھر پور طریقے سے آئندہ الیکشن میں کامیاب ہو گی اور اپنے قائدعمران خان کے حکم کی تعمیل کریں گے۔
راجہ منور نے کہا کہ فواد چوہدری گروپ عمران خان کا دائیاں بازو ہے، عمران خان جس کو بھی ٹکٹ دیں گے ہم اسی کا ساتھ دیں گے ہم کسی کے کہنے پر ووٹ نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لدھڑ خاندان فواد چوہدری ہی اصل تحریک انصاف عمران خان کا دھڑا ہے اور انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں عمران خان ، فواد چوہدری اور چوہدری فوق شیرباز کی قیادت میں تحریک انصاف پورے ضلع میں کلین سویپ کرے گی۔
راجہ منور نے کہا کہ وہ دن گئے کہ کسی کے کہنے پر ووٹ دیں ہم اپنے قائد عمران خان کے نامزد کردہ امیدوار کا ساتھ دیں گے۔