
جہلم: رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 9 ملزمان اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان خالد محمود ولد محمد ابرہیم ساکن لِلہ بھروانہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے کلاشنکوف معہ 20 راونڈز برآمد محمد اعجاز ولد عمر حیات ساکن محلہ عالم شاہ پنڈدادنخان کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے کلاشنکوف معہ 15 راونڈز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروش افضال احمد ولد محمد الطاف ساکن ضلع سرگودھا، مبشر شفیق ولد محمد شفیق ساکن چک اکا دینہ اور شاہ زیب ولد محمد آزاد ساکن مشین محلہ نمبر 3 کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 15 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش محمد رئیس ولد سید گل ساکن مدو کالس دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد اور سرتاج خان ولد حکیم خان ساکن محلہ اسلام پورہ دینہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تھانہ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم محمد عدیل ولد شبیر حسین ساکن ڈھوک ملکاں سوہاوہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش دانش خوشی ولد خوشی مسیح ساکن ویسٹ کالونی حال مقیم نوگراں جہلم کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 520 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔