ڈومیلی

سوہاوہ کی یوسی نگیال سے راجہ معروف عابد کی قیادت میں قافلے کی حقیقی آزادی مارچ میں شرکت

ڈومیلی: جہلم کے بعد دینہ منگلا روڈ پر حقیقی آزادی لانگ مارچ نے پڑاؤ کیا، اس مارچ میں شاہ محمود قریشی وائس چیئرمین پی ٹی آئی، فواد چوہدری سابق وفاقی وزیر، عامرمحمود کیانی صدر پی ٹی آئی شمالی پنجاب، ملائیکہ بخاری خواتین ونگ نے خصوصی طور پر شرکت کر کے خطاب کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی شرکاء سے ویڈیو لنک خطاب کیا، مقامی قیادت میں ایم پی اے راجہ یاور کمال، ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال، ایم پی اے سبرینہ جاوید اور چوہدری زاہد اختر نے بھی کارکنان سے خطاب کیا۔

اس مارچ میں یونین کونسل نگیال سے قافلے کی قیادت راجہ معروف عابد سینئر رہنما پی ٹی آئی بڑاگواہ اور سیدحسبان شاہ بخاری نے کی، یوسی اڈرانہ کے قافلے کی قیادت سابق چیئرمین عامرنواز کیانی اور وائس چیئرمین راجہ نعیم نے کی، یوسی ڈومیلی کے قافلے کی قیادت ایم پی اے راجہ یاورکمال کے بھائی راجہ یاسرکمال نے کی، یوسی ججیال سے ملک اشفاق سابق چیئرمین نے قافلے کی قیادت کی۔ بڑاگواہ سے روانہ ہونے والے قافلے میں کارکنان کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

معروف عابد اور سید حسبان شاہ بخاری نے گفتگو میں کہاکہ آج یوسی نگیال کی عوام نے بتا دیا کہ ہم عمران خان اور راجہ یاور کمال کیساتھ ہمہ وقت تیار ہے اور شانہ بشانہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت سے نجات تک عمران خان کی جہدوجہد جاری رہے گی اور ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ مارچ کو کامیاب بنانے پر ایم پی اے راجہ یاورکمال نے تمام مقامی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button