جہلم

جہلم میں بروقت حفاظتی اقدامات سے ڈینگی کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ

جہلم: کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس کے حملے شروع ہو چکے ہیں، ملک بھر میں سینکڑوں افراد اس وائرس کا شکار ہو کر زیر علاج ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق نے محکمہ صحت کے حکام کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں کہا کہ ضلع جہلم میں بروقت تیاریوں اور حفاظتی اقدامات سے اب تک صورتحال کنٹرول میں ہے لیکن اب ان تمام حفاظتی انتظامات کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے اور ڈینگی لاروا کی افزائش کو ہر صورت میں روکنے کے لیے بھر پور کوشش کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں ڈینگی کنٹرول پروگرام اور اب تک کی پیش رفت سے ڈپٹی کمشنر جہلم کو آگاہ کیا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام حفاظتی اقدامات کو بروے کار لانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button