جہلم
محکمہ اوقاف کی مساجد میں تعینات آئمہ خطباء کے سکیل ریوائزڈ کرنے کی منظوری دیدی گئی

جہلم: محکمہ اوقاف کی مساجد میں تعینات آئمہ خطباء کے سکیل ریوائزڈ کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
صوبائی خطیب اور تاریخی مساجد کے خطیبوں کا گریڈ 18 سے 19 ہو گا۔ ضلعی خطیب کی آسامی گریڈ 16 سے گریڈ 17 کی ہو جائے گی، زونل خطیب، نائب خطیب، رئیس التبلیغ کی آسامی گریڈ 17 سے گریڈ 18 کی ہو گی۔
سینئر خطیب کی آسامی گریڈ 12 سے گریڈ 16 ، خطیب کی آسامی گریڈ 9 سے گریڈ 14 کی ہو گی ، نائب خطیب مدارس کی آسامی گریڈ 6 اور گریڈ 7 سے گریڈ 12 کی ہو جائے گی۔
موذن کی آسامی گریڈ 4 اور گریڈ 5 سے گریڈ 7 میں اپ گریڈ ہو جائے گی، سمری مالی معاونت کیلئے صوبائی کا بینہ کے سامنے پیش کی جائے گی۔