جہلم

ٹیوٹا پنجاب کے ہزاروں ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کا پرامن احتجاج، کلاسز کا بائیکاٹ و قلم چھوڑ ہڑتال

جہلم: ٹیوٹا ملازمین کا معاشی قتل بند کرو ٹیوٹا پنجاب کے ہزاروں ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کا پرامن احتجاج، کلاسز کا بائیکاٹ و قلم چھوڑ ہڑتال کا سلسلہ تاحال جاری، تقریباً 1 ماہ ہونے کو ہے لیکن پنجاب حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی، طلباء کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ لاحق ہے۔

جہلم سمیت پنجاب بھر میں ٹیوٹا پنجاب کے زیر اہتمام چلنے والے تقریباً 400 سے زائد فنی تعلیمی اداروں میں ہزاروں طلباء و طالبات کو تعلیم حاصل کرنا ناممکن ہوکر رہ گیا ہے، ٹیوٹا فیلڈ ملازمین کو ان کا بنیادی حق جو کہ حکومت پنجاب کے اعلان کے مطابق الاؤنس 25 فیصد سال 2021ء اور 15 فیصد سال 2022ء منظور ہوا تھا پر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

یہ الاؤنس تمام وفاقی ملازمین اور پنجاب بھر کے تمام محکموں کے سول ملازمین بشمول ٹیوٹا کے سول ملازمین کو بھی دیئے جا رہے ہیں جبکہ ٹیوٹا ملازمین کے ساتھ حکومت پنجاب نے سوتیلی ماں جیسا رویہ اپنا رکھا ہے، متاثرہ ملازمین کے ساتھ اگر یہ امتیازی سلوک بند نہ کیا گیا۔

ملازمین کا یہ کہنا ہے کہ ان کا پرامن احتجاج وسیع ہو سکتا ہے جس کے نتیجہ میں لاہور وزیراعلیٰ ہاؤس اور پنجاب سول سیکر یٹریٹ کے سامنے دھرنا دیا جا سکتا ہے، نقصان کی صورت میں تمام تر ذمہ داری حکومت پنجاب پر عائد ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button