جہلم

جہلم میں درجنوں فیکٹریاں اور بھٹے ماحولیاتی آلودگی کا سبب، مکینوں کو مشکلات کا سامنا

جہلم: درجنوں فیکٹریاں اور بھٹے ماحولیاتی آلودگی کا سبب، محکمہ ماحولیات کے ذمہ داران کی غفلت کے باعث مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقے جن میں تحصیل دینہ ،تحصیل سوہاوہ میں درجنوں کی تعداد میں ایسی فیکٹریاں اور اینٹیں تیار کرنے والے بھٹے چل رہے ہیں جو ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں۔

محکمہ ماحولیات میں کئی کئی برسوں سے تعینات افسروں انسپکٹراور دیگر ملازمین کی بھی نشاندہی کی گئی۔ حکومت کی پالیسی کے بالکل بر عکس فیکٹریوں بھٹوں میں زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی بجائے پرانی ٹیکنالوجی پر کام چلایا جا رہا ہے۔

اس کی بنیادی وجہ مالکان کا موقف ہے کہ فیکٹریوں اور بھٹہ خشت پر بجلی کے کمرشل میٹر نصب ہیں جو زگ زیگ چلانے سے یونٹس میں سیکٹروں کے حساب سے اضافہ ہو جاتا ہے، جس کا ماہانہ بل ہزاروں لاکھوں روپے ادا کرنا پڑتا ہے، مجبورا پرانی ٹیکنالوجی کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

دوسری جانب مکینوں کا موقف ہے کہ زگ زیگ پر دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں اور بھٹوں سے خارج ہونے والے دھوئیں سے علاقہ مکین دمہ، ٹی بی، آشوب چشم سمیت مہلک امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں جو کہ محکمہ ماحولیات کی سرپرستی کے بغیر کسی صورت ممکن نہیں۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ ماحولیات کے ضلعی افسران و انسپکٹرز کو زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے والے فیکٹری و بھٹہ مالکان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروانے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button