جہلم

نادرا نے ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے سافٹ ویئر تیار کر لیا

جہلم: چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ 2023ء کی مردم شماری کاغذ کی بجائے ڈیجیٹل ہو گی، نادرا نے ڈیجیٹل مردم شماری کیلئے خاص سافٹ ویئر بھی تیار کر لیا۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری اور خانہ شماری کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے حکومت متحرک ہو گئی، پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹک نادرا کی مدد سے ڈیجیٹل مردم شماری کرے گا۔

مردم شماری کرنے والے آفیشلز خاص پیٹرن کے ذریعے گھروں اور آبادی کا اندراج کریں گے،اینڈروائڈ سسٹم پر فارم کھلیں گے جس پر خاص چیکس لگے ہوئے ہیں، نادرا کے خاص سافٹ ویئر کے استعمال سے مردم شماری کے عمل میں غلط اندراج ناممکن ہو گیا ہے۔

چیئرمین نادرا کا مزید کہنا تھا کہ نادرا نے مردم شماری کے دوران جی پی ایس سسٹم کے ذریعے جیو لوکیشن کیلئے بھی انتظامات مکمل کر لئے، ڈیش بورڈ کے ذریعے مردم شماری کے عمل شفافیت کو دیکھا جا سکے گا، شہریوں کو اپنی معلومات خود ڈالنے کیلئے ویب پورٹل بھی بنایا جا رہا ہے۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے انکشاف کیا کہ حساس ادارے اور بینک بھی اب شہریوں کی مرضی کے بغیر نادرا کا ڈیٹا چیک نہیں کر سکتے، 3 کروڑ سے زیادہ کی جعلی ووٹر لسٹیں پکڑ لی گئیں، مردم شماری ڈیجیٹل ہو گی، شہری خود مردم شماری میں اندراج کر سکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button