اب گھر بیٹھے ڈرائیونگ لائسنس تجدید کروائیں، مگر کیسے؟

ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کیلئے دفاتر کے چکرنہیں لگانا پڑیں گے۔ ٹریفک پولیس کالائسنس رینیوکے حوالے سے بڑا فیصلہ،شہری گھربیٹھ کرآن لائن کوائف جمع کروا کرخود ڈرائیونگ لائسنس رینیو کرسکیں گے۔ڈی آئی جی ٹریفک نے آن لائن سسٹم اپڈیشن کیلئے مراسلہ پی ائی ٹی بی کو بھجوا دیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک شارق جمال کاکہناتھا کہ ٹریفک پولیس کالائسنس رینیوکے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا گیا۔اب شہری دفاتر میں جاکرلائسنس رینیو کرنے کی بجائے گھربیٹھ کررینیو کرسکیں گے۔لائسنس کی معیاد ختم ہونے کے بعدان لائن کوائف جمع کروا کررینیو ہوسکے گا۔ایس ایس پی ٹریفک نے آن لائن ڈرائیونگ لائسنس انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم میں اپڈیشن کیلئے مراسلہ پی آئی ٹی بی کو بھجوا دیا۔
مراسلہ کے مطابق سسٹم میں رینیول کیلئے ان لائن متعلقہ اتھارٹی اور فارم کی فراہمی کے حوالے سے سسٹم اپڈیٹ کیا جائے۔ شہریوں کو فیس کے حوالے سے کیلکولیٹر،فوٹوگراف اورمیڈیکل اپلوڈ کرنے کی سہولت تک رسائی دی جائے۔ اوورسیزپاکستانی بھی میڈیکل تصدیق کے بعد اپلوڈ کرسکیں گے۔
فیس کی ادائیگی کیلئے ان لائن ایپ یا اے ٹی ایم کے ذریعے ادائیگی کیلئے اپڈیشن کی جائے۔معیاد ختم ہونے والے ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن میل کے ذریعے اتھارٹی تصویربھجوانے کے حوالے سے سسٹم میں اپڈیشن کی جائے۔ڈی آئی جی ٹریفک نے سسٹم میں اپڈیشن کے حوالے پی آئی ٹی بی افسران کو21فروری میٹنگ کرنے کیلئے مراسلہ بھجوا دیا ہے۔