جہلم

پراپرٹی ٹرانسفر فیس 1 فیصد کرنے کے اقدام کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر نے مثبت پیش رفت قرار دیدیا

جہلم: پنجاب حکومت کی طرف سے پراپرٹی ٹرانسفر فیس1 فیصد کرنے کے اقدام کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر نے مثبت پیش رفت قرار دیدیا۔

اس حوالے سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رئیل اسٹیٹ کا کام کرنے والے مرزا راحیل بیگ نے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے رئیل اسٹیٹ سے منسلک ہزاروں افراد کا مستقبل بچا لیا ہے، جائیداد کی منتقلی فیس میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ خالی پلاٹوں پر لگائے گئے گین ٹیکس کی مدت چار سال کی جائے ، ایف بی آر کی ویلیو کم کی جائے۔

مرزا راحیل بیگ نے کہا کہ وفاقی و صوبائی بجٹ کے بعد سیلز پر چیز بند ہو چکی ہے، حکومت کو روزانہ ملنے والا کروڑوں روپے کا ریونیو بھی بند ہو چکا ہے، ٹرانسفر فیس میں غیر معمولی کمی سے سیلز پر چیز شروع ہو جائیگی مگر خالی پلاٹوں پر سالانہ ٹیکس مسلط کرنے سے بھی کارروبار بند ہو گیا تھا۔

انہوں نے ایف بی آر اور ڈی سی ریٹس کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر ویلیو ٹیبل میں کمی کرے تاکہ سیلزپرچیز شروع ہو سکے، مرزا راحیل بیگ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاق ٹیکسز بھی ختم کئے جائیں تاکہ غریب عوام اپنا سرچھپانے کے لئے گھر تعمیر کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button